Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدارکا پاک فوج کیخلاف مہم سے متعلق اعترافی بیان

دو ٹویٹس میں سے ایک خود جنریٹ کی اور دوسری کاپی پیسٹ کی تھی
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 03:37pm
اسگریب تصویر سوشل میڈیا
اسگریب تصویر سوشل میڈیا

بلوچستان میں ہیلی کاپٹرحادثے میں شہید پاک فوج کے افسران و جوانوں کی شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر شہداء اور پاک فوج کے خلاف منفی مہم چلائی گئی.

سوشل میڈیا پر اس منفی مہم کا حصہ بننے والےپی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے محمد منیب کیانی کااعترافی بیان وائرل ہے، دو سال تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سینئر ڈپٹی کنوینررہنے والے محمد منیب اس اقدام پر معذرت کی ہے۔

اپنے اعترافی بیان میں ٹویٹس کرنے والے نے کہا کہ میرا نام محمد منیب کیانی ہے اور میرے والد کا نام فرخ نعیم کیانی ہے۔ میں پی ٹی آئی (آئی ایس ایف) انصاف یونین فیڈریشن کا دو سال تک سینئرڈپٹی کنوینررہاہوں، کل میں نے دو ٹویٹس کیے جن میں سے ایک خود جنریٹ کیا تھا اور دوسرا کاپی پیسٹ کیا تھا۔

اس اقدام پرندامت کا اظہارکرنے والے منیب کیانی نے کہا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی اور یہ غلطی کچھ لوگوں کے اثر و رسوخ اور کچھ لوگوں سے متاثر ہوکرہوئی، جہاں سے معلومات لیں وہ سولجر اسپیک، ازمہ خان پی ٹی آئی ، سبینہ کیانی اور عمران ریاض کے نام سے پیجزتھےجہاں سے ساری معلومات لے کرٹویٹس کیں۔ وہ میری بہت بڑی غلطی تھی اس میں سے کچھ بھی سچ نہیں تھا اور میں نے تصدیق بھی نہیں کی تھی۔

ملزم منیب کیانی کے والد فرخ نعیم کیانی نے معذرت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ میں محمد منیب کیانی کا والد ہوں، میرے بیٹے نے کل ایک ٹویٹ کیاجو قابل اعتراض تھا اورمیں اسے عین وقت پر چیک نہیں کرسکا جس کی میں ذمہ داری لیتا ہوں اور اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ آئندہ یہ کام نہیں ہوگا اور ہم اس چیز سے دوررہیں گے، بیٹے کی تمام سرگرمیوں پر نظررکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں اورپاکستان آرمی کا خون ہماری رگوں میں ہے اور ہم اس کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔ یہ غلطی جو میرے بیٹے سے ہوئی ہے میں اسے قبول کرتا ہوں اور آئندہ اسے کہوں گا کہ کبھی بھی ایسی غلطی دوبارہ نہ کرے اور میں خود اس چیزکا ذمہ دارہوں اوراقرارکررہا ہوں کہ آئندہ وہ ایسی غلطی نہیں کرے گا، پاک فوج زندہ باد۔

گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پرمنفی مہم کے باعث شہداء اور اُن کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی ہے۔اس مہم پر شہداء کے اہل خانہ اور افواجِ پاکستان میں شدید غم وغصہ اور اضطراب پایاجارہا ہے۔‘

ترجمان پاک فوج میجر جنرل نے کہا کہ، " اس مشکل گھڑی میں پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم چند بے حس حلقوں نے سوشل میڈیا پر دل آزاری پرمبنی توہین آمیز مہم شروع کررکھی ہے، یہ رویہ ناقابل قبول اور سخت قابلِ مذمت ہے'۔

pti

بلوچستان

DG ISPR

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div