حافظ آباد میں مسافر بس اُلٹنے سے 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس اُلٹنے کا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے
حافظ آباد میں جلالپور روڈ پر مسافر بس اُلٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔
مسافر بس سیالکوٹ سے سرگودھا جارہی تھی کہ سولگیں اعوان کے قریب تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ کر ایک جوہڑ میں جاگری۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر آپریشن کرکے جاں بحق اور زخمیوں کو بس سے نکالا اور ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ ٹراما سنٹر پہنچے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
punjab
bus
Accident
مزید خبریں
میں ایک زندہ لاش تھا، دورانِ حراست موت زیادہ آسان آپشن تھا، عمران ریاض
توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف عمران کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے فُل بینچ کو ارسال
ن لیگ کا سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن کا فیصلہ
غیرشرعی نکاح کیس: ’ قانون واضح ہے اسے ہم تبدیل نہیں کرسکتے’، عدالت
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار
کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا تعلق بڑے سیاستدانوں سے ہے، راؤ انوار کا دعویٰ
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.