سری لنکا کے دس کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز سے ‘غائب’
سری لنکا کے دس کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز سے ‘غائب’ ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تین کھلاڑی جن میں ایک ریسلر اور 2 جوڈو کے کھلاڑی شامل تھے کو تلاش کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سری لنکن ٹیم کے ترجمان گوبیناتھ سیوارجاہ نے کہا ہے کہ ٹیم کے مزید سات کھلاڑی اپنا سامان چھوڑ کر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کا دستہ 161 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جن میں 51 اہلکار بھی شامل ہیں، جنہیں حکومت نے 180 دن کا ویزہ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے پاسپورٹ سرنڈر کر دیے، اس لیے وہ ملک نہیں چھوڑ سکتے۔
برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز گزشتہ رات یری بار کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں ایک شاندار شو کے ساتھ اختتام پذیر ہو ئے۔
سری لنکن ٹیم کے منیجرکا کہنا ہے کہ “ہم لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں، یہ سری لنکا کے لیے شرم کی بات ہے۔ ہم نے پولیس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے 10 کھلاڑیوں میں سے پانچ سری لنکا کی مسلح افواج میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
گوبیناتھ سیوارجاہ نے کہا کہ لاپتہ ہوجانے والوں میں ایک مرد جوڈو منیجر، ایک خاتون جوڈو کھلاڑی، دو مرد پہلوان، تین باکسر، دو بیچ والی بال کھلاڑی اور ایک خاتون پہلوان شامل ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔