پلیئرز کی نئی ٹی20 رینکنگ جاری، بابراعظم کی بدستور پہلی پوزیشن

بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔
شائع 10 اگست 2022 03:13pm
بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی۔

بیٹرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں، اس کے علاوہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں۔

بولرزرینکنگ میں بھی غیرمعمولی تبدیلی نہیں آئی، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور افغانستان کے راشد خان کا تیسرا نمبر ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا بارہواں نمبر ہے۔