Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نیپرا نے اگست کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی

جون کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے
شائع 12 اگست 2022 07:03pm
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ فوٹو — فائل
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ فوٹو — فائل

ٓنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے فی یونٹ بجلی 9 روپے 90 پیسے مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گہا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی نے فی یونٹ 9 روپے 91 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، پہلے مئی کا ایف سی اے صارفین سے ایک ماہ کے لئے 7 روپے 91 پیسے وصول کیا گیا تھا۔

نیپرا کا نوٹیفکیشن میں مزید کہنا ہے کہ جون کا فیول چارچز ایڈجسمنٹ مئی کی نسبت ایک روپے 99 پیسے زیادہ چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پر ہوگا۔

اس کے علاوہ نیپرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں واضح کیا کہ اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

nepra

اسلام آباد

Electricity Tariff

K-Electric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div