Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

این اے 237 اور 246 پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک دیئے گئے

ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف سے آج شام 4بجے تک اعتراضات پرجواب مانگ لیا۔
شائع 16 اگست 2022 03:03pm
این اے 237، 239 اور 246 کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
این اے 237، 239 اور 246 کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 اور 246 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک دیئے گئے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 237، 239 اور 246 کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

ریٹرننگ افسران نے اعتراضات کے باعث این اے 237 اور 246 پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک دیئے۔

مزید پڑھیں: این اے 239 کراچی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

اس معاملے پر ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف سے آج شام 4 بجے تک اعتراضات پر جواب مانگ لیا۔

حلقے کے ووٹرز نے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کے اعتراض عائد کیے ہیں ۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ ریٹرننگ افسران عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر عجیب وغریب قسم کے اعتراضات لگا کر اسے روک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 9 سیٹوں سے الیکشن جیتیں گے، سب کی آنکھوں میں خوف نظر آرہا ہے، ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے مال لے کر اتحاد کیا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 239 میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منطور کیے تھے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار محمد رمضان اور 2 آزاد امیدواروں مشتاق احمد اور محمد طارق کے کاغذات بھی منظور کیے گئے تھے۔

5 اگست کو الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے علاوہ کراچی میں بھی حلقہ این اے 237، 239 اور 246 پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا، ان حلقوں پر پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر کے نشستوں کو خالی قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خالی قرار دی گئی11 نشستوں میں قومی اسمبلی کی 9 جنرل اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں شامل تھیں۔

تمام ارکان کی استعفے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے منظور کیے تھے۔

pti leader

karachi

imran khan

Haleem Adil Sheikh

by-election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div