Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بھارت نے پاکستانی سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

اب تک بلاک یوٹیوب چینلز کی تعداد 102 ہو گئی
اپ ڈیٹ 19 اگست 2022 10:24am
SOPA Images/SIPA
SOPA Images/SIPA

بھارتی حکومت نے غلط معلومات پھیلانے پرکئی یوٹیوب چینلزکو ایک بار پھر بلاک کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے اس بار8 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا، جن میں سے ایک پاکستانی ہے۔

بھارت کی جانب گزشتہ سال دسمبرسے لے کر اب تک بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلز کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی ٹی رولز2021 کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک فیس بک اکاؤنٹ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ بلاک ہونے والے آٹھ یوٹیوب چینلزکے تقریباً 86 لاکھ سبسکرائبرز اور 114 کروڑ سے زیادہ ویوز تھے، جس میں ایک پاکستانی چینل “نیوز کی دنیا” کوبھی بلاک کیا گیا ہے ، اس چینل پر 97 ہزار سبسکرائبرز تھے۔

بھارتی وزرات اطلاعات ونشریات کے مچابق بلاک چینلزہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اورامن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے تھے، جس کی مکمل تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔

youtube

پاکستان

ٰIndia

disinformation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div