ہمارے کارکنوں پرمقدمات درج کرکے گرفتار کیا جا رہا ہے: مصطفیٰ کمال

سب کچھ ایم کیوایم کی فرمائش پر کیا جارہا ہے۔
شائع 21 اگست 2022 04:30pm
مصطفیٰ کمال ( فوٹو: پی ایس پی ٹوئٹر)
مصطفیٰ کمال ( فوٹو: پی ایس پی ٹوئٹر)

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا این اے 245 پرووٹ چوری کا الزام عائد کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں پرمقدمات درج کرکے گرفتار کیا جا رہا ہے، یہ سب کچھ ایم کیوایم کی فرمائش پر کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر ایم کیوایم پاکستان کے لوگ بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ضمنی الیکشن جیت چکے ہیں جس سے ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی پریشان ہیں۔