Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

متحدہ عرب امارت سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان آج پہنچے گا

یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ایئربیس پہنچے گا۔
شائع 28 اگست 2022 01:03pm
امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے 4بجے پہنچے گا۔

یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجا جارہا ہے ، امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ایئربیس پہنچے گا ۔

یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے،یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے۔

امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں۔

ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2جہاز کل کراچی پہنچیں گے

دوسری جانب ترکیہ سے امدادی سامان لے کر 2جہاز کل کراچی پہنچیں گے، جس میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔

کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل کل صبح ہوائی اڈے پر امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے ، امدادی سامان میں خیمے، ادویات اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی گزشتہ روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، جس میں ترکیہ کے صدر کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا تھا۔

دوسری جانب ترکیہ سے مزید امدادی سامان آنے کا بھی امکان ہے۔

UAE

flood victoms

Pakistan Flood

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div