Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

ڈینگی کا پھیلاؤ: لاہور ہائیکورٹ کی سینئر ڈاکٹرز پرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

سرکاری اسپتالوں میں سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں، درخواست گزار
شائع 01 ستمبر 2022 01:59pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

عدالت نے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف درخواست پرعملدرآمد کرتے ہوئے سینئر ڈاکٹرز پرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارحسین نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے دائر درخواست پرسماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ڈینگی مچھر تیزی سے صوبے میں پھیل رہا ہے، وائرس کے پھیلاؤ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، جبکہ حکومتی ذمہ داران ڈینگی کے پھیلاؤ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے۔

درخواست کےمتن کے مطابق اسپتالوں میں سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں اور شہریوں میں آگاہی کیلئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

مزید کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیش کیے جانے والے اعداد و شمار جھوٹ پر مبنی ہیں، عدالت ڈینگی مچھر کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت کو اقدامات کا حکم دے۔

عدالت نے عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔

کیس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

پاکستان

punjab

Rain

dengue virus

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div