Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملائیشیا کی سابق خاتون اول کو رشوت کے الزام میں 10 سال قید کی سزا

روسما کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے 17 دیگر الزامات کا سامنا ہے۔
شائع 01 ستمبر 2022 03:58pm

ملائیشیا کی سابق خاتون اول روسما منصور کو رشوت کے تین الزامات میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

روسما منصور کو ایک کمپنی سے رشوت طلب کرنے اور وصول کرنے کے تین الزامات میں قصور وار پایا گیا۔

اس حوالے سے ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل کی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔

یہ فیصلہ ان کے شوہر اور سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کو بدعنوانی کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنانے کے چند دن بعد آیا ہے۔

فیصلہ کے بعد جج سے روتے ہوئے روسما منصور نے کہا کہ “مجھے کسی نے پیسے لیتے ہوئے نہیں دیکھا، کسی نے مجھے پیسے گنتے نہیں دیکھا…. لیکن اگر یہ نتیجہ ہے تو میں اسے خدا پر چھوڑتی ہوں۔”

تاہم،روسما کو اب بھی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے 17 دیگر الزامات کا سامنا ہے۔ انہوں نے ان الزامات میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے۔

Malaysia

Former First Lady

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div