پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے جمائما خان کی فلم کا خصوصی شو

پرائیویٹ اسکریننگ کی بولی جیتنے والا شخص 20 ساتھیوں کے ہمراہ ریلیز سے قبل فلم دیکھے گا
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 03:23pm

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی تحریر کردہ فلم کی پرائیوٹ اسکریننگ کا اعلان کیا ہے۔

پرائیوٹ اسکریننگ میں فلم دیکھنے کے لیے سب سے زیادہ رقم کی بولی لگانے والے شخص کو اس کے 20 ساتھیوں کے ہمراہ فلم دکھائی جائے گی۔

زیادہ بولی لگانے والے افراد فلم کو ریلیز ہونے سے قبل ہی پرائیوٹ اسکریننگ پر دیکھیں گے۔

بولی جیتنے والا شخص اپنے 20 ساتھیوں کا انتخاب خود کرے گا اور فلم دیکھنے کے لیے وقت اور تاریخ کا تعین بھی خود کرے گا۔

جمائمہ کی فلم What’s Love Got To Do With It جنوری 2023 میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز ہوگی۔

یہ خصوصی اسکریننگ جمائمہ خان اور فاطمہ بھٹو کی طرف سے منعقد کی جا رہی ہے جبکہ ویب سائٹ 32 آکشن ڈاٹ کوم پر بولی کا سلسلہ جاری ہے جس میں میشا جاپان والا، ذوالفقارعلی بھٹو اورعبداللہ قریشی سمیت دیگر کے اصلی فن پارے بھی نمائش کیلئے پیش کئے جارہے ہیں ۔