Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا گیا۔
شائع 07 ستمبر 2022 03:29pm
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم پاکستان اور ان کے بیٹے کو بڑا ریلیف مل گیا، لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا۔

احتساب عدالت کی مختلف عدالتوں میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حوالے سے کیسز کی سماعت ہوئی۔

حمزہ شہباز نے احتساب عدالت پہنچ کر اپنی حاضری مکمل کروائی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست جمع کروائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے رمضان شوگر مل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر دلائل سننے کے بعد کیس کو نمٹاتے ہوئے نیب حکام کو واپس بھجوا دیا۔

احتساب عدالت نے قرار دیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، کیس کو متعلقہ عدالت بھجوایا جائے۔

یاد رہے کہ ملزمان پر 10کلومیٹر طویل نالہ بنوانے پر قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

دوسری جانب عدالت نےآشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں بریت کی درخواستوں اور شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں مستقل حاضری معافی پر مزید دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت 23 ستمبر جبکہ شہباز فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

PMLN

accountability court

NAB

Shehbaz Sharif

money laundering

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div