ایشیا کپ: شکست پر افغان شائقین آپےسے باہر، پاکستانیوں پر تشدد کرڈالا
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ مقابلے میں پاکستان سے شکست کے بعد افغان شائقین کرکٹ آپے سے باہر ہوگئے اور اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین پر تشدد کرنا شروع کردیا۔
ایشیا کپ سپُر فور کے انتہائی اہم ترین میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تو اسٹڈیم میں موجود افغانستان کے حامیوں سے برداشت نہ ہوا ۔
افغانستانیوں نے پاکستانیوں سے جھگڑا کرتے ہوئے انہیں مار پیٹ کا نشانہ بنایا ، اسٹیڈیم میں لگی کرسیاں نکال کر پاکستانی شائیقن پر برسادیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل ہیں ۔
افغانستانی شائقین کے اس عمل کی سوشل میڈیا پر پرزور مذمت کی جارہی ہے
اس سے قبل آصف علی نے افغان بولر فرید حمد کو چھکا لگا کر میچ کا رخ بدلنے کی کوشش کی لیکن اگلی ہی گیند پر آصف علی کیچ آؤٹ ہوگئے۔
آصف علی کی وکٹ حاصل کرتے ہی افغان بولر جذباتی ہوگئے اور آصف علی سے الجھ پڑے جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑی نے انکو پیچھے دھکیلا جبکہ اسی دوران افغان ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر بیچ بچاؤ کروایا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔