Aaj News

حکومت میں آنے سے پہلے معلوم تھا ہمیں آئی ایم ایف میں جانا پڑے گا: مفتاح اسماعیل

اس وقت پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے، اگر آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو مسائل مزید بڑھ جاتے
شائع 10 ستمبر 2022 05:53pm
<p>ہم نے چیلنج قبول کرکے حکومت سنبھالی۔فوٹو — فائل</p>

ہم نے چیلنج قبول کرکے حکومت سنبھالی۔فوٹو — فائل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر ہم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں نہ جاتے تو مسائل بڑھ جاتے۔

لاہور میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے، اگر آئی ایم ایف پروگرام میں نہ جاتے تو مسائل مزید بڑھ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے قبل پتا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف جانا پڑے گا جب کہ ایم ایف نگران حکومت سے تعاون نہیں کرے گا لیکن ہم نے چیلنج قبول کیا اور حکومت سنبھالی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کے بڑھنے کا مجھے بہت احساس ہے، گرمی میں لوڈشیڈنگ سے بچے بلک رہے ہوتے ہیں، گرمی بڑھتی ہے تو بجلی کی پیداوار بڑھتی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں اس شعبے میں کوئی کام نہیں کیا گیا اسی لئے عوام کو دینے کے لئے مہنگی بجلی بنانا پڑی، البتہ بجلی کی قیمتوں پر ہم نے کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔

electricity

lahore

load shedding

IMF

Miftah Ismail

Comments are closed on this story.

مقبول ترین