Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

معروف یوٹیوبر “ڈکی بھائی” کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

کیا ڈکی بھائی واقعی انتقال کر گئے؟
شائع 12 ستمبر 2022 09:06am
تصویر بزریعہ ٹوئٹر
تصویر بزریعہ ٹوئٹر

صبح سویرے ٹوئٹر پر پاکستان کے معروف ترین یوٹیوبرز میں سے ایک سعد الرحمان المعروف “ڈکی بھائی” کے انتقال کی خبروں نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلا دی۔

ڈکی بھائی اپنے اختلافی خیالات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور یوٹیوب پر ساتھی کانٹینٹ کرئیٹرز کا مذاق اڑانے کی وجہ سے تنازعات کی ایک تاریخ رکھتے ہیں۔

وہ ایک آن لائن گیمنگ اسٹریمر بھی ہیں جس میں ان کی کمنٹری کافی پسند کی جاتی ہے۔

ڈکی بھائی کو سب سے زیادہ شہرت ٹک ٹاکرز پر شدید تنقید کے بعد ملی، جس میں انہوں نے ٹک ٹاکرز کا موازنہ یوٹیوبرز سے کرتے ہوئے انہیں غیر پیشہ ور اور “اَن ٹیلنٹڈ” قرار دیا تھا۔

انسٹاگرام پر ڈکی بھائی کی آخری پوسٹ دو ہفتہ قبل بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ کے حوالے سے تھی۔

ڈکی بھائی کے انتقال کی خبروں کی حقیقت

سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کے برعکس ڈکی بھائی کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر گردش کرتی پوسٹس کو دیکھیں تو ان کے انتقال کی خبر کو طنزیہ طور پر ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار سے جوڑا جارہا ہے۔

Youtuber

Ducky Bhai

Death Rumours

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div