Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

ڈالرنہ تھم سکا، روپیہ مزید سستا ہوگیا

رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 19 روپے 31 پیسے اضافہ ہو چکا ہے
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 05:25pm
کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ فوٹو — اے یف پی/فائل
کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ فوٹو — اے یف پی/فائل

کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بیبنک کے مطابق پیر کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 237 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 8 روپے 66 پیسے کا واضح اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 244 روپے ہے۔

رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اب تک 19 روپے 31 پیسے اضافہ ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روز انٹربینک میں 96 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 236 روپے 84 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

USD VS PKR

Pakistani currency

Rupee Rates

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div