Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنا خرچہ آیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعظم نے دورہ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا، ذرائع پی ایم ہاؤس
شائع 25 ستمبر 2022 03:10pm
شہباز شریف نے اپنے اور وفد میں شامل وزراء کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
شہباز شریف نے اپنے اور وفد میں شامل وزراء کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا پر آنے والے اخراجات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ذرائع پی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے دورہ امریکا پر سرکاری خزانے سے کوئی خرچہ نہیں کیا، شہباز شریف نے نہ صرف اپنے بلکہ وفد میں شامل وزراء کے اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب بھی شہبازشریف نے تنخواہ سمیت کوئی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں ۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ شہبازشریف نےبطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری دوروں پر آنے والے اخراجات بھی ذاتی جیب سے ادا کئے تھے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی تھی، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی امریکا گئی تھیں۔

اسلام آباد

UN GENERAL ASSEMBLY

PM Shehbaz Sharif

Expenses

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div