Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی اسپتال میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار

ڈاکو ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تو سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی۔
شائع 02 اکتوبر 2022 02:22pm
فوٹو (اسکرین گریب)
فوٹو (اسکرین گریب)

کراچی کے علاقے حیدری میں نجی اسپتال کے اندر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدری کے علاقے میں واقع نجی اسپتال میں چار ڈاکو ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے تو سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ میں زخمی ہونیوالے سکیورٹی گارڈ کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

karachi

police

crime story

Hyderi