Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

بختاوربھٹو نے ایک بار پھر خوشخبری سُنا دی

ٹوئٹرپراطلاع دینے والی بختاور نے اظہار تشکرکیا
شائع 06 اکتوبر 2022 02:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بینظیربھٹو اور آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو کے یہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ٹوئٹرپر فالوورزکو اطلاع دینے والی بختاور نے اپنے نصف بہتر محمود چوہدری کو بھی ٹیگ کیا۔

شُکرانے کا اظہار کرنے والی بختاورنے بتایا کہ ان کے یہاں گزشتہ روز 5 اکتوبرکو دوسرے بیٹے نے جنم لیا ہے۔

بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی۔

اسی سال 10 اکتوبر کو محمود چوہدری اور بختاور کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام بختاور کے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اوردادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پر میرحاکم محمود چوہدری رکھا گیا۔

bakhtawar Bhutto Zardari

Mir Hakim