Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اگر آپ ’ہانگ کانگ‘ کی سیر کو جانا چاہتے ہیں تو ’ٹکٹ‘ مفت ملے گا

ان ٹکٹوں کی مالیت 254.8 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے
شائع 06 اکتوبر 2022 10:28pm

ہانگ کانگ کی سیاحت کے شعبے کو کرونا کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے اور اب پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہاں کی حکومت سیاحت کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

چونکہ ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے اس لیے مختلف ایئرلائنز کوشاں ہیں کہ وہ ہانگ کانگ کے لیے اپنے آپریشنز یا فلائیٹس جاری رکھ پائیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے شہریوں میں پانچ لاکھ ایئرلائن ٹکٹس مفت بانٹے گی۔ ان ٹکٹوں کی مالیت 254.8 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ہانگ کانگ ٹورازم بورڈ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ژین چینگ نے بتایا کہ ’ہانگ کانگ کی ایئرپورٹ اتھارٹی ایئرلائن کمپنیوں کے ساتھ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ حکومت کی جانب سے فائنل اعلان کے بعد ہم مفت ہوائی ٹکٹوں کے لیے اشتہاری مہم شروع کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ درحقیقت یہ ٹکٹ ہانگ کانگ کی حکومت نے مختلف ایئرلائنز سے کرونا کی وبا کے دوران خریدے تھے اور اس کا مقصد ایئرلائنز کے نقصانات کو کرونا کی وجہ سے کم سے کم کرنا تھا تاکہ وہ ہانک کانگ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشنز جاری رکھ سکیں۔

انھوں نے کہا اب یہی ٹکٹ لوگوں میں مفت بانٹ دیے جائیں گے۔

Hong Kong

visa

Tickets

travel

visit visa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div