Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شاہ محمود قریشی کا آڈیو لیکس پر ردعمل

عمران خان کی آڈیوز جعلی ہیں، شاہ محمود
شائع 07 اکتوبر 2022 08:13pm
شاہ محمود قریشی (فوٹو:فائل)
شاہ محمود قریشی (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شاہ محمود قریشی نے آڈیو لیکس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا یہ عالم ہے کہ جب کچھ بن نہ پایا تو عمران خان کی جعلی آڈیو پھیلا کر یہ گمان کر رہے ہیں کہ شاید اسی طرح عوام اور عمران میں دوری آجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یاد رکھو عمران خان پاکستانیوں کے دلوں میں بستا ہے، ان سستی حرکتوں سے تم سوائے سبکی کے اور کچھ نہ پا سکو گے۔

اس سے قبل، عمران خان کی سفارتی سائفر سے متعلق بعنوان ”سائفر کی اصل کہانی“ کی تیسری مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو لیک میں مبینہ طور پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، پارٹی جنرل سیکرٹری اسد عمر اور شیریں مزاری گفتگو کررہے ہیں۔

آڈیو لیک میں عمران خان نے مبینہ طور پر کہا کہ ’سائفر کا بہت بڑا اثر پوری دنیا میں چلا گیا ہے، حکمت عملی یہ ہے کہ عوام تو ہمارے ساتھ لگ چکی ہے، جو آج آپ نے برینڈ کرنا ہے نا میر جعفر اور میر صادق، آپ کو لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے۔‘

pti

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

audio leak

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div