Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ رقم کردی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلئے
شائع 10 اکتوبر 2022 02:25pm
رونالڈو نے 5 کلبز کی جانب سے کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
رونالڈو نے 5 کلبز کی جانب سے کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانور ونالڈو نے کلب فٹبال میں 700 گول مکمل کرلئے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالربن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ایورٹن کے خلاف پریمیئر لیگ کے میچ میں گول کرکے تاریخ رقم کردی۔

رونالڈو کلب فٹبال میں 700 گول کرنے والے پہلے فٹالر ہیں، انہوں نے 5 کلبز کی جانب سے کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

کرسٹیانورونالڈونے رالس میڈرڈ کی جانب سے 450، یووینٹس کے لئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کے لئے 5 گول کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مانچسٹریونائیٹڈ کے ساتھ پہلے دورمیں 118 اورموجودہ دورمیں اب تک 26 گول اسکورکئے، اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو 117 انٹرنیشنل گول بھی اسکورکرچکے ہیں۔

FootBall

Manchester United

Premier League

christiano ronaldo

everton

goals