Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیراعظم شہباز شریف قازقستان پہنچ گئے

دو روزہ دورے پر کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام ہمراہ ہیں
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2022 01:53pm
وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان روانہ ہو گئے، تصویر اے پی پی
وزیر اعظم شہباز شریف قازقستان روانہ ہو گئے، تصویر اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف کے پہنچنے پر قازقستان کے نائب وزیراعظم نے استقبال کیا، شہبازشریف چھٹے سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق دو روزہ کانفرنس میں وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی ہوں گے جبکہ وزیراعظم جمعرات کو (سی آئی سی اے) کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایشیا بھر کے ممالک کے درمیان بات چیت، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے (سی آئی سی اے) کی اہمیت کو واضح کریں گے۔

کانفرس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، جسے 1992 میں قائم کیا گیا، جہاں ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور پاکستان اس کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div