Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

نشتراسپتال سے لاشوں کا ملنا قیامت سے پہلے قیامت ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا یاسمین راشد نے بطور وزیرصحت کب کام کیا
شائع 15 اکتوبر 2022 01:50pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

عظمیٰ بخاری نے نشتراسپتال سے لاشوں کا ملنا قیامت سے پہلے قیامت ہے، یاسمین راشد عمران خان کی خدمت میں مصروف رہیں بطور وزیرصحت کب کام کیا۔

لاہورمیں ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نشتراسپتال سے لاشوں کا ملنا قیامت سے پہلے قیامت ہے یاسمین راشد نے ساڑھے 3 سال میں کتنے مردہ خانے بنائے۔

صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاشوں کا تقدس اور احترام لازم ہے اور کیا لاوارث لاشوں کواس طرح چھوڑا جاسکتا ہے یاسمین راشد عمران خان کی خدمت میں مصروف رہیں انہوں نے بطور وزیرصحت کب کام کیا۔

مزید پڑھیں: نِشتر اسپتال کی پروفیسر نے چھت پر موجود لاشوں کی وضاحت کردی

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے مفت ادویات اورٹیسٹ کی سہولت دی اور یہ مفت علاج کا نظام ختم کرکے صحت کارڈ لے آئے۔

لیگی رہنما نے میواسپتال میں پیش آنے والے واقعے پرکہا کہ اسپتال میں بچی کو چیونٹیوں نے کھا لیا، میواسپتال کے آئی سی یو کا یہ حال ہے، تو چھوٹی تحصیلوں کی ڈسپنسریزکا کیا حال ہوگا۔

مزید پڑھیں: 7 دن کی بچی کوآئی سی یو میں چونٹیاں کاٹنے کی ویڈیو، میواسپتال عملے کیخلاف تحقیقات

مزید کہا شہبازشریف دورکی ایپ کا پرویزالہیٰ افتتاح کررہے ہیں عمران خان نےعوام کی فلاح کا کام کیا، نہ کسی کو کرنے دیا۔

uzma bukhari

PMLQ

Nishter Hospital

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div