Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کا آئرلینڈ کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے 177 رنز کا ہدف دے...
شائع 19 اکتوبر 2022 11:00am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل جونز نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، اس علاوہ ریچی بیررنگٹن 37،میتھو کروس 28 اور مائیکل لیسک 17رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کرٹس کیمپہر نے 2 جبکہ جوش لیٹل اور مارک ایڈیر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے مابین ہورہا ہے جبکہ دوسرا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

ICC

T20 World Cup

scotland

ireland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div