Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل

دونوں ٹیموں کے درمیان لائیو ایکشن میلبرن میں دوپہر ایک بجے شروع ہوگا
شائع 23 اکتوبر 2022 08:48am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ 2 کے پہلے میچ میں میلبرن میں ٹکرائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر جھپٹنے کی تیاری کرلی۔

ایک لاکھ تماشائیوں کی گنجائش والے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم (ایم سی جی) میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ عروج پر ہوگا، چھکوں چوکوں کی برسات ہو گی، ساتھ ہی بولرز کے اہم ہتھیار باؤنسرز اور یارکرز کی بھی بھرمار ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کی باونسرز اور یارکرز شائقین کے اس جوش کو بڑھائیں گے، پھر محمد نواز اور شاداب خان کی جادوئی اسپن بھی بھارتی بیٹرز کو پریشان کرے گی۔

بڑے مقابلے کے بڑے کھلاڑی بابر اعظم اور محمد رضوان بھی کمال دکھائیں گے، چھکے چوکے لگائیں گے اور شراکت بنائیں گے، ساتھ ہی افتخار احمد، حیدر علی اور آصف علی کے جارحانہ انداز بھی شائقین کا جوش بڑھائے گا۔

روایتی حریف کے خلاف فائنل الیون کیا ہوگی؟ فخر کھیلیں گے یا شان مسعود؟ اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے ہوگا۔

پاکستان کی اسٹرینتھ بولنگ ہے تو دوسری جانب بھارت اپنے پاس ورلڈ کلاس بیٹرز رکھتا ہے۔

روہیت شرما ہوں یا کے ایل راہول، ویرات کوہلی ہوں یا سوریا کمار یادیو کوئی کسی سے کم نہیں ہے۔

بولنگ میں بھی بھارت کے پاس ہاردیک پانڈیا، محمد شامی، یوزویندر چاہل، روی چندرن ایشون، بھوونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ جیسے باصلاحیت بولرز موجود ہیں تاہم ان سب کو پرفارم کرنے کا موقع اُسی وقت ملے گا جب موسم اجازت دے کیونکہ میلبرن میں بارش کا بھی امکان ہے۔

میلبرن میں کالے بادلوں کے ڈیرے ہیں جہاں موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کی پیشگوئی کردی ہے، کم ازکم 5،5اوورز کا کھیل بھی نہ ہوا، تو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

دوسری جانب گرین شرٹس کا مقامی ہوٹل میں فوٹوشوٹ ہوا، تمام کھلاڑی میچ اورایونٹ کے لئے پرجوش نظر آئے۔

پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے لاکھوں شائقین کرکٹ میلبرن پہنچ گئے

آسٹریلیا میں کرکٹ کا بُخار عروج پر ہے، دُنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے جس میں پاکستان اور انڈیا آمنے سامنے ہوں گے اس کو دیکھنے لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ آسٹریلیا کے شہر میلبرن پہنچ چُکے ہیں۔

لوگ بہت ہی زیادہ ایکسائیٹڈ ہیں جبکہ دوسری طرف موسم بھی 2 دن سے بھرپور آنکھ مچولی کررہا ہے، کبھی بارش شروع تو کبھی دھوپ نکل آتی ہے اور کل بھی موسم غضب ڈھانے کو تیار ہے۔

بارش ہو یا نہ ہو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں ،بھارت کی ٹیم نے صبح جبکہ پاکستان کی ٹیم نے کل نیٹ میں بھرپور ٹریننگ کی۔

میلبرین کرکٹ گراؤنڈ میں فیلڈنگ ٹریننگ کا بھرپور سیشن ہوا، دونوں طرف سے کھلاڑی اس بڑے معرکے کو جیتنے کے لئے پُر عظم ہیں۔

cricket

ICC

rohit sharma

Australia

T20 World Cup

Baber Azam

MELBOURNE

Pakistan vs India

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div