Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

لانگ مارچ انقلاب نہیں مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے، نواز شریف

عمران خان کا انقلاب ان کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے
شائع 26 اکتوبر 2022 05:15pm
سابق وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو رائٹرز
سابق وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو رائٹرز

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کا انقلاب ان کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے، ان کا لانگ مارچ کسی انقلاب نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے۔

نواز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ روز جمعے سے لانگ کرنے کا اعلان کیا تھا جو لاہور کے ڈی چوک سے شروع ہوگا اور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی جانب گامزن ہوگا۔

عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا لانگ مارچ پُر امن ہوگا کیونکہ اس میں فیملیز بھی آتی ہیں، وہ مارچ کو ریڈ زون لے کر نہیں جائیں گے۔

Nawaz Sharif

imran khan

ٹویٹر

Army chief appointment

politics Oct 26

PTI long march 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div