Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

’ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے‘

'اسٹیبلشمنٹ کی "متنازع" سے "آئینی" کردار کی طرف منتقلی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے'
شائع 27 اکتوبر 2022 04:53pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس آئی کی مشترکہ پریس کانفرنس کو بے مثال اور تاریخی قرار دیا ہے۔

پاکستان کی پرائم خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور پاکس فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف اور امریکی سائفر سے متعلق ایک غیر معمولی پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فوج کے آئینی کردار تک محدود ہونے پر آئندہ قیادت قائم رہے گی‘

بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ، ’اسٹیبلشمنٹ کی ”متنازع“ سے ”آئینی“ کردار کی طرف منتقلی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ پیپلز پارٹی نے تین نسلوں سے اس کے لیے جدوجہد کی ہے۔‘

چئیرمین پی پی پی نے لکھا کہ، ’ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بے مثال اور تاریخی ہے۔ منتقلی کی ادارے کی منتقلی کے عمل کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔‘

DG ISPR

Bilawal Bhutto Zardari

DG ISI

press conference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div