Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عاطف اسلم کا نیا گانا ’مون رائز‘ سنیے

گانے میں عاطف اسلم کے ساتھ برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے
شائع 27 اکتوبر 2022 09:46pm

پاکستان مشہور و معروف گلوکارعاطف اسلم کا نیا گانا مون رائز ریلیز کردیا گیا۔

مون رائز گانے کو تارش میوزک کے لیبل کے تحت ریلیز کیا جائے گا جس کی موسیقی اور دھن کے پیچھے راج رنجودھ ہیں۔

اس میوزک ویڈیو کو عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے ترون چوہدری اور عمر احمد نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس گانے میں عاطف اسلم کے ساتھ برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایمی جیکسن ہندوستانی فلموں خاص طور پر تامل اور تیلگو فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے 2017 میں ڈی سی کامکس سپر گرل کے ساتھ ہالی وڈ میں قدم رکھا۔

اس سے قبل گلوکار نے اس گانے کا آفیشل پوسٹر شیئر کیا تھا جس میں وہ اور ایمی جیکسن ایک دوسرے کی آنکھوں میں غور سے دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ گلوکار کی ایک اور تصویر ہے جس میں وہ چاند کے پس منظر میں پرفارم کررہے ہیں۔

Atif Aslam

Amy Jackson

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div