Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کے جھوٹ کا جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ

وہ یہ طے کر چکے کہ آپ نے اس ملک کو فتنے اور فساد کے حوالے کرنا ہے۔
شائع 28 اکتوبر 2022 06:23pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب، آج نیوز یوٹیوب

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جو کہتا ہے اس کے حواری اسی کے اوپر بات کرتے ہیں، کسی کی جرئت نہیں کہ اس کو کہ سکے کہ جناب آپ غلط کر رہے ہیں اور یہ ملک اور قوم کے حق میں نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملک دشمن ایجنڈا اپنائے ہوئے ہیں، وہ یہ طے کر چکے ہیں کہ اس ملک کو فتنے اور فساد کے حوالے کرنا ہے۔۔ آپ نے اس ملک کو افراتفری اور انارکی میں لے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کرپشن کیسز سے بری ہونے پر ان کے ایک سینیٹر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اگر اسی طرح یہ کرمنلز اور ٹھگ بری ہوتے رہے تو کیا ہوگا اس ملک کا، کوئی بندہ ان سے پوچھے کہ بے شرمو اگر عدالت تمہیں بری کرے تو یہ عین انصاف ہے، اگر عدالت رات کو 9 بجے کھلے اور تمہیں ریلیف دے تو بلکل ٹھیک ہے اور وہی عدالت ہمیں تمہارے بنائے جھوٹے کیسز ، تمہارے گندے اور اندھے انتقام کے کیسز سے بری کرے تو بڑا ظلم ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کام صرف ٹی وی پر پروپیگنڈا کرنا ہے، اور پھر لوگوں کے نام لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جس طرح پنجابی میں کہتے ہیں کہ برے کو اس کے گھر تک چھوڑ آنا چاہیے، اب ان تمام فتنہ کے کردار جب جب اور جہاں جہاں فتنہ گیری کرے گے تو اسی وقت سچ کو لوگوں کیلئے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اتنے بے شرم ہے کہ نہ انہیں اپنی عزت کا احساس ہے نہ دوسروں کی عزت کا احساس ہے- یکطرفہ جھوٹ تسلسل کے ساتھ بولا جاتا ہے تو وہ باز صورتوں میں سچ کی شکل اختیار کر جاتا ہے، لیکن سچ کو سامنے لانہ چاہیے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مجھے بھی آج کل آپ زیادہ یاد اس لیے کرتے ہیں کہ آپ مجھے اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہیں، اب آپ کی ہر پروپیگنڈا کا جواب دیا جائے گا۔

pti

Interior Minister

پاکستان

Rana Sanaullah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div