Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

معروف کورین بینڈ کے پاپ کا گلوکار بھگدڑکے نیتجے میں ہلاک

کورین گلوکار لی جیہان کی عمر 24 سال تھی
اپ ڈیٹ 03 نومبر 2022 09:09am

معروف کورین پاپ بینڈ کا گلوکار لی جیہان بھی ہیلووین پارٹی میں بھگدڑ مچنے کے نیتجے میں ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ گلوکار لی جیہان گزشتہ دنوں ایٹاون میں ہیلووین پارٹی کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں جان کی بازی ہار گیا۔

جنوبی کوریا میں عالمی وبا کرونا وائرس کی پابندیوں کے باعث تین سال بعد یہ ہیلووین تہوار منایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے شرکاء میں جوش و خروش بھی زیادہ تھا۔

واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ تقریب کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک تنگ گلی میں لوگوں کی بڑی تعداد کی بھگڈر مچی جس سے ابتک 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔

یاد رہے کہ لی جیہان 2017 میں گانے کے مقابلے کے ریئلٹی شو میں حصہ لینے کے بعد سے مقبول ہوا، جبکہ 2019 میں ڈرامے کے زریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

K pop

Lee Ji han

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div