Aaj News

جمعرات, اکتوبر 10, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

گوجرانوالہ میں پُرجوش ہجوم کی ہانیہ عامر کے ساتھ بدتمیزی

ویڈیوز میں انہیں پریشان کن صورتحال کا سامنا کرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
شائع 10 نومبر 2022 02:45pm

اداکارہ ہانیہ عامرکو حال ہی میں گوجرانوالہ میں ناخوشگوارصورتحال کاسامنا کرنا پڑا جب پرستاروں کے ہجوم نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔

ہانیہ دو روز قبل گوجرانوالہ میں مداحوں کے ساتھ ایک میٹ اپ ایونٹ کے لیے گئی تھیں جہاں انہوں نے خوشگوار وقت گزارا لیکن تقریب سے باہرآتے ہوئے ایک بڑے ہجوم نے اداکارہ کو گھیرلیا۔

وائرل ویڈیومیں انہیں پریشان کن صورتحال کاسامنا کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔

ہجوم کی جانب سے پاس پہنچنے کی کوشش میں ہانیہ دھکم پیل کی زد میں بھی آئیں ، گو وہ سب ان کے پرستار تھے لیکن رویہ نامناسب تھا جس کی وجہ سے اداکارہ کو پریشانی ہوئی۔

ہانیہ فورا کسی طرح اپنی گاڑی تک پہنچ کروہاں سے روانہ ہوگئیں۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے تبصروں میں لکھا کہ ہانیہ اب کبھی دوبارہ اپنی زندگی میں گوجرانوالہ کا رُخ نہیں کریں گی۔

ہانیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس واقعے سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

ہانیہ عامراور فرحان سعید کا مقبول ترین ڈرامہ ’ہمسفر‘ حال ہی میں اختتام پزیرہوا ہے ، سیریل نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں بھی اسی ذوق وشوق سے دیکھا گیا۔

Gujranwala

Hania Aamir

crowd misbehaves with Hania Aamir