Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

نئے ہفتے ڈالر کا جارحانہ آغاز، روپے مزید سستا ہوگیا

امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.85 روپے ہے
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2022 04:37pm
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ۔ فوٹو — فائل
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ۔ فوٹو — فائل

کاروباری ہفتے کے آغاز ہوتے ہی امریکی ڈالر نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے روپے کو مزید بے قدر کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں 5 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 69 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کے نرخ میں صرف دو پیسے کی کمی ہوئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.85 روپے ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

pakistani rupee

interbank

USD VS PKR

dollar prices

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div