Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مارگلا ہلز کے اطراف جنگلی تیندوے کی موجودگی، الرٹ جاری

دیہی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی
شائع 20 نومبر 2022 08:48am
تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ تصویر: انٹرنیٹ
تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ تصویر: انٹرنیٹ

مارگلا ہلز کے اطراف جنگلی تیندوے کی موجودگی کے باعث اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہلز کی دیہی آبادی موسم سرما میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرے کیونکہ سرما میں جنگلی تیندوا اکثر آبادی کے قریب دیکھا جاتا ہے۔

مزید کہا کہ مقامی آبادی اور سیاح غیر ضروری نقل وحرکت سے اجتناب کریں اور مال مویشی کو رات کو محفوظ مقام پرباندھیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تیندوے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے اور جرم کے ارتکاب پر ملوث افراد کو سزا یا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی اسلام آباد کے نواحی علاقے سید پور میں خوراک کی تلاش میں تیندوے انسانی آبادی میں گھس گئے تھے۔

تیندوں کے گاؤں میں داخل ہونے کے بعد علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہوگئے، جبکہ تقریبا چارسے پانچ تندوے گھنٹوں آبادی کے قریب منڈلاتے رہے۔

اسلام آباد

margala hills

wildlife

leopards

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div