Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹس ایپ نے پیغامات بیوی سے چھپانے کا آپشن بھی بنا دیا

نئے فیچر کی آزمائش جاری
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 01:13pm
ہوم اسکرین لاک کرنے کا آپشن اخیاری طور پر پیش جائے گا۔ فوٹو — فائل
ہوم اسکرین لاک کرنے کا آپشن اخیاری طور پر پیش جائے گا۔ فوٹو — فائل

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیوسی کیلئے ایک نئے اور ضروری فیچر کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔ یہ نیا فیچر آپ کو اپنے پیغامات بیوی یا قریبی دوستوں سے چھپانے میں مدد دے گا۔

واٹس ایپ نے نے نئے فیچر کو ’کمپینین موڈ‘ کا نام دیا ہے اور یہ واٹس ایپ کی جانب سے پرائیوسی یقینی بنانے کی مہم کا حصہ ہے۔

حال ہی میں مقبول سوشل میڈیا ایپلی کیشن نے تمام ورژن کے لئے پروفائل فوٹو اورآن لائن اسٹیٹس کو چپھانے سمیت گروپ ممبران کو مطلع کیے بغیر گروپس چھوڑنے کا فیچر متعارف کرایا تھا تاکہ صارفین بغیر کسی ججھک کے ایپ کا استعمال جاری رکھیں۔

کمپنی اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس (ایپل) ورژن کے بعد ڈیسک ٹاپ کے لئے بھی تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ میسنجر کی ہوم اسکرین کو ڈیسک ٹاپ پر لاک کرنے کا آپشن دے رہا ہے جسے صارفین پاس ورڈ سے لاک کرسکیں گے۔

ڈیسک ٹاپ پر واٹس میسنجر کی ہوم اسکرین لاک کرنے کا آپشن اخیاری طور پر پیش جائے گا جسے استعمال کرنا یا نہ کرنا صارفین کی اپنی مرضی ہوگی تاہم ڈیوائس مالکان کو تجویز کیا جاتا ہے کہ اپنے پیغامات کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈیسک ٹاپ پر لاک آپشن کا استعمال کریں۔

 فوٹو — اسکرین گریب بذریعہ واٹس ایپ
فوٹو — اسکرین گریب بذریعہ واٹس ایپ

واضح رہے کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے پہلے ہی یہ فیچر متعارف کروا چکا ہے جب کہ موبائل اور ٹیبلٹ ڈیوائسز صارفین کی رازداری کے تحفظ کے لیے فنگر پرنٹ اور فیس آئی ڈی کی توثیق بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی ایک کمپنی نئے ملٹی ڈیوائس کنیکٹیویٹی فیچر کی بھی ٹیسٹنگ کر رہی ہے جو صارفین کو اپنے بنیادی واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دو مختلف موبائل فونز سے لنک کرنے کی اجازت دے گا۔

واٹس ایپ اس فیچر کو ’کمپینین موڈ‘ کہہ رہا ہے۔ یہ فیچر موبائل چوری یا گُم ہوجانے پر کار آمد ثابت ہوگا کیونکہ دو مختلف موبائل فونز پر صارف اس فیچر کے ذریعے گمشدہ فون کو ڈی لنک کر سکتے ہیں اور اجنبیوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی کو روک سکتے ہیں تاکہ دوسرے فون پر لوگوں کے پیغام وصول کرنے اور انہیں جواب دینے کے قابل ہوں۔

security

WhatsApp

Privacy

Meta Inc

desktop