Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکیورٹی فورسز کا کوہلو میں آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کوہلو بازار کے دھماکے کے دہشتگردوں کے خلاف کیا، آئی ایس پی آر
شائع 26 نومبر 2022 06:49pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سکیورٹی فورسز نے کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے وعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کالعدم بی ایل اے کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائنرگ کا تبادلہ ہوا جس میں 9 دہشتگرد ہلاک جب کہ تین دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کوہلو بازار کے دھماکے کے دہشتگردوں کے خلاف کیا جس میں دو راہگیر شہید اور 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق دہشتگرد کاہان، کوہلو اور میوند میں حملوں کی تیاری کر رہے تھے جو اغوا، بھتہ خوری اور فورسز پر حملوں میں ملوث جب کہ انہوں نے انجینئرز اور مزدروں کو بھی نشانہ بنایا۔

ISPR

بلوچستان

security forces

terrorist killed

kohlu