Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کا بھارت سے گودھرا واقعہ اورمسلم کش فسادات پرتحقیقات کا مطالبہ

بھارتی حکومت اعلی سطح آزاد کمیشن قائم کرے، ترجمان دفتر خارجہ
شائع 27 نومبر 2022 02:41pm
انسانیت کے خلاف جرائم، مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا،ترجمان دفتر خارجہ  تصویر: گوگل
انسانیت کے خلاف جرائم، مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا،ترجمان دفتر خارجہ تصویر: گوگل

پاکستان نے بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے خلاف فسادات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قیادت کے ملوث ہونے پرگہری تشویش کا اظہارکیا ساتھ ہی اعلی سطحی آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم، مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا، جو بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے کیے گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ سانحہ گجرات کے دو دہائیوں بعد بی جے پی ایک بار پھر اپنی تفرقہ انگیز پالیسیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں بھارت کا اپنی اقلیتوں، خاص طور پر بھارتی مسلمانوں کے ساتھ سلوک امتیازی، توہین آمیزہے۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ گودھرا کے ہولناک واقعے کے ساتھ ساتھ گجرات فسادات کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوری طور پر ایک آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دے۔

پاکستان نےعالمی برادری خاص طور پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

دفترخارجہ نے اپنے بیان میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور ان کی جانوں کا تحفظ کیا جائے۔

خیال رہے کہ گجرات کے ہولناک فسادات میں دو ہزارسے زائد مسلمانوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

پاکستان

ٰIndia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div