پنجاب حکومت میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگی، مسرت چیمہ
جو کام ڈکٹیٹر نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کرلیا۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ پنجاب حکومت کی صف میں دراڑیں ڈالنے کی ناکام کوشش کرلے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آصف زرداری خود کو بہت بڑا سیاسی گرو مشہور کرواتے ہیں، لیکن پنجاب سے پیپلزپارٹی کا صفایا انہی موصوف کے بدولت ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کام ڈکٹیٹر نہ کر سکے وہ آصف زرداری نے کرلیا، اب آصف زرداری کی سندھ پر بھی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ ن لیگ آصف زرداری پر ساری امیدیں لگائے بیٹھی ہے، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں حکومتی اتحاد مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی تقدیر کے فیصلے چور حکومت کے سپرد کرنا زیادتی کے مترادف ہے۔
pti
punjab
Musarrat Jamshed Cheema
مزید خبریں
بلوچستان کے صوبائی وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گئے
پاکستان کو بیلسٹک میزائلوں کے آلات فراہم کرنے کے الزام میں 4 کمپنیوں پر امریکی پابندیاں
پاک فوج اور ایف سی کا گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
سرکاری اداروں میں تعیناتی کیلئے 65 سال عمر کی حد ختم، 20 لاکھ تنخواہ پر بھرتی کی راہ ہموار
ایرانی صدر کی پیر کو اسلام آباد آمد، سفیر کی وزیرِ داخلہ سے ملاقات
پی ٹی آئی نے چیف جسٹس پاکستان کو 7 نکاتی خط لکھ دیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.