Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جوس کے ڈبوں کے دونوں طرف تکون فلیپس کیوں ہوتے ہیں

جوس باکس کے کونوں پر مثلث فلیپس کا ایک بہت اہم کام ہے جس سے بہت سے لوگ واقف نہیں
شائع 03 دسمبر 2022 06:26pm

چاہے بوتل میں آئے ، تازہ نکالا جائے، ڈبے والا ہو۔ بچے ہوں یا بڑے، جوس تو سب ہی شوق سے پیتے ہیں، لیکن کیا کبھی سوچا ہے کہ اس کی تیاری میں کتنا دماغ لگایا جاتا ہے؟

یہاں ہم جوس کی نہیں بلکہ اس کی پیکنگ کی تیاری کی بات کر رہے ہیں۔

آپ نے کبھی جوس کے ڈبے کے دونوں طرف تکون نما فلیپس پر غور کیا ہے؟ آپ انہیں پرکشش ڈیزائن کا حصہ یا پیکنگ تکنیک سمجھتے ہوں گے، لیکن ان فلیپس کا کام بالکل مختلف ہے اور ان کا ڈیزائن سے کوئی لینا دینا نہیں۔

جوس باکس کے کونوں پر مثلث فلیپس کا ایک بہت اہم کام ہے جس سے بہت سے لوگ واقف نہیں ہیں۔

یہ ایک لائف ہیک ہے جو یقیناً والدین کو متاثر کرے گا۔ بچے، اور بہت سے معاملات میں بالغ، اپنے کپڑوں پر جوس گرا لیتے ہیں، ان داغوں سے چھٹکارا حاصل کرنا آسان نہیں ہے اور یہ آپ کی لانڈری کی پریشانیوں میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

بچوں کے لیے کوئی بھی مائع پیتے وقت اپنے کپڑوں کو گندا کرنا بہت عام بات ہے۔

اگر آپ جوس پئیں تو انہیں کھولیں ضرور، کیونکہ اسٹرا کو جگہ پر رکھتا ہے اور بنیادی طور پر بچوں کو کاغذ کے اس آسانی سے دبنے والے ڈبے کو صحیح طریقے سے پکڑنے میں مدد کرتا ہے۔

یہ کیسے کرنا ہے؟

جوس کا ڈبہ لیں اور اس کے فلیپس اوپر اٹھا لیں۔ دونوں فلیپس باکس کے پروں کی طرح نظر آنے چاہئیں۔ باقی کام آسان ہے، جوس باکس کے ان پروں کو پکڑ لیں۔

Juice Box

Flaps

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div