Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

اس برفانی ریچھ کو فزکس کس نے سکھائی

برفانی ریچھ کی ذہانت نے سب کو حیران کردیا
شائع 03 دسمبر 2022 10:39pm
اسکرین شاٹ: ٹوئٹر/ سائنس گرل
اسکرین شاٹ: ٹوئٹر/ سائنس گرل

ایک قطبی ریچھ (پولر بئیر) کا برف کی چادر عبور کرنے کا طریقہ اور اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ بھلا اس جانور کو فزکس کس نے سکھا دی۔

جو چیز اس ویڈیو کو دیگر سے مختلف بناتی ہے وہ یہ ہے کہ قطبی ریچھ چاروں پیروں پر چلنے کے بجائے برف پر لیٹ جاتا ہے اور برف کی چادر پر پھسلتا ہوا آگے بڑھتا ہے، اس کیلئے وہ اپنے اگلے پیروں یا پنجوں کو استعمال کرتا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس ریچھ کو فزکس کس نے سکھائی کہ اس نے (برف پر) دباؤ کو کم کرنے کے لیے وزن کو سطح پر تقسیم کردیا۔

انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) آفیسر سپریہ ساہو نے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو پر لکھا، ”برف کی چادر کو توڑے بغیر اس سے کیسے گزریں؟ یہ زندگی کے لیے ایک سبق ہے۔“

اس کلپ پر صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح قطبی ریچھ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ چلنے کے بجائے پھسل کر برف کی چادر کو نہ توڑے۔

ایک صارف نے لکھا، ”پورا سائنسی فنڈا لگایا ہے قطبی ریچھ نے۔ کھڑے ہونے کے دوران، ریچھ کا وزن ایک چھوٹے سے حصے پر مرکوز ہوتا ہے لیکن چت لیٹتے وقت، وزن ریچھ کے جسم کی سطح کے رقبے کے برابر حصے پر تقسیم ہو جاتا ہے۔“

تقریباً ہر کسی نے جانور کو ”ذہین“ کہا۔

ایک اور شخص نے لکھا، ”جب زندہ رہنے کے لیے زندگی کے امور سنبھالنے کی بات آتی ہے تو وہ ہم سے زیادہ ذہین ہوجاتے ہیں۔ ہم صرف مادیت پسند دنیا کے لیے اچھے ہو سکتے ہیں۔“

اس صارف نے کلپ سے حاصل کیے گئے زندگی کے اسباق کو سراہا ہے۔

کچھ لوگوں نے یہ بھی سوچا کہ قطبی ریچھ برف کی چادر کو بغیر کسی شگاف کے پار کرنے کا طریقہ کیسے نکال سکتا ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ”سطح کے رقبے کو بڑھانا اور تمام دباؤ کو تقسیم کرنا تاکہ مربع انچ پر ایک بہت ہی چھوٹی قوت کام کر سکے۔ اسے کس نے سکھایا؟“

ایک صارف نے کہا کہ ”انہیں کوئی نہیں سکھاتا ۔ فطرت انہیں ناگوار حالات میں زندہ رہنے کا درس دیتی ہے۔“

weird

Physics

Polar Bear

Weight Distribution

Thin ice crossing technique

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div