Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ارشد شریف قتل: بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہوں گے، شیخ رشید

قوم عمران پر حملے اور سواتی کیس میں سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 04:02pm
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ارشد شریف قتل کیس پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سارے چھپے چہرے بے نقاب ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان پر حملے اور اعظم سواتی کیس میں بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ 13 فراری پارٹیاں عمران خان کو نااہل کرانے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ روس سے تیل کا معاہدہ عام کیا جائے۔

ایک اورٹویٹ میں شیخ رشید کاکہنا تھا کہ مفتاع اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے، نااہلی کی سزاعوام بھگت رہی ہے، ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مطمئن ہیں اورالیکشن منواکےرہیں گے، اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کرگئے ہیں، کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرادیا۔

حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پر سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سینٹورس مال سیل کردیا تھا۔

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اوراسلام آباد انتظامیہ نے مال انتظامیہ اورگارڈز کو باہرنکال کر داخلی راستے پرحکم نامہ چسپاں کردیا۔

سی ڈی اے کے مطابق کئی نوٹسز کے باوجود بلڈنگ کنٹرول اورفائرسیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اورنہ ہی حالیہ آتشزدگی کے نقصان کا بھی ازالہ بھی نہیں کیا گیاجس پرمال کوسیل کیا گیا ہے۔

Sheikh Rasheed

Supreme Court

اسلام آباد

imran khan

Awami Muslim League

arshad sharif murder case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div