Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

خدا کیلئے، بول، ورنہ، اب آسمان بولے گا

شعیب منصور کی نئی فلم کا فرسٹ لُک جاری
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 10:27pm

پاکستانی معروف ڈرامہ اور فلم کے ہدایتکار شعیب منصور کی چوتھی فلم“ آسمان بولے گا “کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی بلاک بسٹر فلموں کے مایا ناز فلم میکر اور ہدایتکار شعیب منصور کی نئی آنے والی فلم“ آسمان بولے گا“ کی پہلی جھلک کو جاری کر دیا گیا جس میں عماد عرفانی اور مایا علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس فلم میں مایا علی ایک بھارتی لڑکی کا کردار ادا کریں گی جبکہ عماد عرفانی ایک فائٹر پائلٹ کے کردار کو نبھاتے نظرآرہے ہیں۔

یاد رہے کہ شعیب منصور کی اس سے قبل تین فلمیں آچکی ہیں جن میں خدا کے لئے ، بول اور ورنہ شامل ہیں ۔

shoaib mansoor