اداکارہ بینش راجا نے بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

گزشتہ روز اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی
شائع 10 دسمبر 2022 09:22pm

پاکستانی ڈرامہ اداکارہ بینش راجا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خبر انہوں سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کر دی۔

گزشتہ روز ڈرامہ’سنگِ مرمر’ میں کردار ادا کرنے اداکارہ بینش راجا نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، میری دعا ہے کہ میری بیٹی خوبصورت خواب دیکھے اور اللہ اس کے سب ہی خواب پورے کرے، آمین۔

بعدازاں اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بیٹی کے ساتھ تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ بینش ڈرامہ’یقین کا سفر،’ ’دل بے خبر‘ اور ’زرد زمانوں کا سفر‘ میں ادکاری کے جوہر دکھانے سمیت پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے مقبول ترین گانے ’زمین جاگتی ہے‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔