Aaj News

ماہرہ اہم ترین میچ کیلئے ریڈ سی فیسٹیول سے سیدھا قطر روانہ

بالی ووڈ کی اننیا پانڈے اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی قطر میں موجود۔
شائع 14 دسمبر 2022 03:29pm
تصویر: انسٹاگرام/ماہرہ خان
تصویر: انسٹاگرام/ماہرہ خان

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے بعد پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ نے اپنی اسپورٹی ہیٹ پہنی اور دوحہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پہنچ گئیں۔ یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ ماہرہ خان کرکٹ کی دیوانی ہیں، لیکن کون جانتا تھا کہ انہیں فٹ بال بھی پسند ہے۔

ماہرہ اور ان کے بھائی حسان خان نے نیلی اور سفید شرٹس پہن کر ارجنٹائن کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور اسٹیڈیم سے ویڈیوز پوسٹ کیں۔

منگل کو ماہرہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

انہوں نے کھیل کے دوران ایک گول پر حیرت کا اظہار بھی کیا اور لکھا ”کیا زبردست گول ہے۔“

 تصویر: انسٹاگرام/ماہرہ خان
تصویر: انسٹاگرام/ماہرہ خان

انہوں نے ایک اور اسٹوری میں اپنے بھائی سے پوچھا ”اوہ مائی گاڈ، ابھی کیا ہوا“۔

”دی لیجنڈ آف مولا“ جٹ اداکارہ نے اپنی ٹیم کی شاندار فتح کے بعد اسٹیڈیم میں لیونل میسی کی زوم ان ویڈیو بھی پوسٹ کی اور اس کے گرد ایک چھوٹا سفید دل بھی بنایا۔

 تصویر: انسٹاگرام/ماہرہ خان
تصویر: انسٹاگرام/ماہرہ خان

دونوں بہن بھائیوں نے کھیل کے بعد مسکراتے ہوئے سیلفی پوسٹ کی۔

ماہرہ نے ارجنٹائن کی ٹیم کی شرٹ کو گولڈ ہوپس اور گرین کیپ کے ساتھ پہنا تھا۔

اس کھیل کے دوران بالی ووڈ کی اننیا پانڈے اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی نظر آئیں۔

mahira khan

FIFA World Cup 2022

Qatar Football

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div