معروف اداکارہ سیمی راحیل ایوارڈ شو میں کیوں نظر نہیں آتی ہیں؟
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ رہنے والی اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں برے اداکاروں کو ایوارڈ ز سے نواز دیا جاتا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سیمی راحیل نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی ایوارڈ ز شو میں اس لئے نہیں نظر آتیں کیونکہ انہیں مدعو ہی نہیں کیا جاتا۔
اداکارہ نے کہا کہ شاید ان لوگوں کو منصفانہ رائے رکھنے والے لوگ نہیں چاہیے اس لئے مجھے نہیں بلاتے اور میں جانا بھی نہیں چاہتی۔
انڈسٹری کے غیر منصفانہ طریقوں پر اور ایوارڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ ”ہماری انڈسٹری میں برے اداکاروں کو ایوارڈز دے دیا جاتا ہے“۔
ان کا کہنا تھا کہ کھیل چل رہا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ بہت سارے اچھے اداکاروں کو ایوارڈ نہیں دیا جا رہا ہے اچھے اداکار ایوارڈز سے محروم ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار علی عباس اور عفت رحیم نے بھی ایوارڈز کے فئیر ہونے پر سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ ایوارڈز زیادہ تر سفارشی ہوتے ہیں اسلئے ہمیں ان پر یقین نہیں ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔