Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی، ق لیگ قیادت نے زمان پارک میں سَر جوڑ لیے

مونس الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا اختیار عمران خان کو سونپ دیا
شائع 14 دسمبر 2022 09:51pm
عمران خان کی ق لیگ رہنما مونس اؒیہی سے ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
عمران خان کی ق لیگ رہنما مونس اؒیہی سے ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پریوز خٹک، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شریک ہوئے، نشست کے دوران صدر مملکت نے عمران خان کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ چار ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔

دوسری جانب رہنما ق لیگ اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی چیئرمین نے مونس الٰہی کو اپنے فیصلوں پر اعتماد میں لیا۔

سابق وزیراعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ پنجاب اسمبلی جلد تحلیل کردیں گے جس رہنما ق لیگ نے ان کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اسبملی توڑنے کا اختیار عمران خان کو سونپ دیا۔

pti

imran khan

Arif Alvi

PMLQ

Punjab Assembly dissolve

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div