Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند

موٹروے ایم 2، ایم 3، ایم 5 اور ایم 11 ٹریفک کے لئے بند
شائع 18 دسمبر 2022 08:52am
دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی

پنجاب میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا بسیرا ہے، جس کے باعث رات گئے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار اور موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بندی کردی گئی ۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 5 کو شیر شاہ سے ظاہر پیر شاہ اور موٹروے ایم 11 کو لاہور ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب خوشاب میں سرگودھا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افرادجاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

lahore

punjab

fog

moterway

Traffic Jam

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div