Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی میں مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تھانیدار زخمی

کورنگی میں مشتبہ افراد فرار ہو گئے
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2022 02:38pm
تصویر: آج نیوز/ فائل
تصویر: آج نیوز/ فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق زمان ٹاؤن 51 سی میں پولیس نے مشتبہ افراد کو روکا، توانہوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہکار کو آغا خان اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج ہی شہید ہوگیا، جس کی شناخت 35 سالہ منظورنے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایس ایچ او بن قاسم ادریس بنگش زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر دو ملزمان آئے اور ڈکیتی کی کوشش کی اوراسی دوران مزاحمت پر ایس ایچ او کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

اس کےعلاوہ پولیس نے 2 ملزمان میں سے ایک ڈکیت گرفتار کرلیا ہے۔

karachi

Sindh Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div