Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے آسکر میں اپنی جگہ بنالی

آسکر تک رسائی کرنے والی پہلی پاکستانی فیچر فلم بن گئی
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2022 09:59am

پاکستان میں تنازعات کا شکار ہونے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو آسکر کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، جس کے بعد وہ آسکر کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والی پاکستان کی پہلی فیچر فلم بن گئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر سراہی جانے والی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے آسکرز کے انٹرنیشنل فیچرفلم کیٹیگری میں باضابطہ طور پر جگہ بنالی ہے۔ اس فلم کو کافی تنازعات کے بعد نومبرمیں ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کی جازت دی گئی تھی۔

فلم کے ہداہت کار صائم صادق کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ فلم پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے کیونکہ یہ بنیادی طور پر ایک پاکستانی کہانی ہے جو پاکستانیوں کے لیے ہے۔

صائم صادق نے اپنے خیالات کا اظہار آج نیوز سے نومبر میں ہونے والی گفتگو میں کیا تھا۔ اس وقت سنسر بورڈ کی جب سے فلم زیربحث تھی کہ آیا یہ سینما گھروں میں چل سکتی ہے یا نہیں، جبکہ ’جوائے لینڈ‘ کی آسکرز میں جگہ بنانے کے لئے یہ شرط تھی کہ فلم آسکرز کی آخری ڈیڈ لائن سے کم از کم سات دن پہلے تک کمرشل سینما گھروں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہو۔

خیال رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان منگل کے روز 24 جنوری، 2023 کو کیا جائے گا جبکہ تقریب اتوار12 مارچ، 2023 کو شیڈول کی گئی ہے۔

نامزدگی کے لئے ہونے والے راؤنڈ میں تمام ذمروں سے اکیڈمی کے اراکین کو شرکت کے لیے او پی ٹی میں مدعو کیا جاتا ہے۔ یہ اراکین ووٹ دینے کے لیے شارٹ لسٹ کی گئی تمام 15 فلموں کو دیکھتے ہیں، جس کے بعد تمام فلمیں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں ووٹنگ کے اگلے مرحلے میں جائیں گی۔

اس برس جو فلمیں انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹگری میں شارٹ لسٹ ہوئی ہیں وہ ذیل ہیں۔

Argentina, Argentina, 1985 Austria, Corsage Belgium, Close Cambodia, Return to Seoul Denmark, Holy Spider France, Saint Omer Germany, All Quiet on the Western Front India, Last Film Show Ireland, The Quiet Girl Mexico, Bardo, False Chronicle of a Handful of Truths Morocco, The Blue Caftan Pakistan, Joyland Poland, EO South Korea, Decision to Leave Sweden, Cairo Conspiracy

joyland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div